5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
نئی کابینہ کے ارکان کی کارکردگی مانیٹر کی جائے گی،بابراعوان
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزیر بابر اعوان نے کہا ہے کہ نئی کابینہ کے ارکان کی کارکردگی مانیٹر کی جائے گی ، آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کے لئے پیپلز پارٹی نے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ وفاقی وزیر کا حلف اٹھانے کے بعد بے نظیر بھٹو شہید کی جائے شہادت پر میڈیا سے گفتگو میں ان کاکہناتھاکہ پیپلزپارٹی کی جانب سے تشکیل کردہ چار رکنی کمیٹی گول میز کانفرنس کے لئے سیاسی جماعتوں سے رابطے کرے گی اور کانفرنس کے لئے ایجنڈا بھی تیار کرے گی۔ کمیٹی میں بابراعوان ، رضا ربانی، راجہ پرویز اشرف اور جہانگیر بدر شامل ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں بابر اعوان نے کہا کہ حکومت مدت پوری کرے گی، نگران حکومت دسمبر 2012میں قائم کی جائے گی۔