تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

امریکہ میں فٹ بال سائیکل پر بیٹھ کرکھیلی جانے لگی

جنگ نیوز -
واشنگٹن …پاکستان کے علا وہ دنیا کے دیگر ممالک میں فٹ بال جیسا مقبول کھیل کھلاڑی دوڑ کر اپنی ٹانگوں سے کھیلتے ہیں لیکن امریکہ میں فٹ بال کاکھیل عام سائیکل پر بیٹھ کر بھی کھیلا جا نے لگا ہے۔امریکہ کی تقریباً تما م ریاستوں میں تیزی سے مقبو ل ہو نے والے اس کھیل کا انعقاد سخت زمین کی پچ پر کیا جاتا ہے جس میں کھلاڑی سائیکل پر بیٹھ کرفٹ بال کو حرکت دینے کیلئے سائیکل کے اگلے ٹائر کا استعما ل کر تے ہیں۔ مقابلے کا اہتما م دو ٹیموں کے درمیان ہوتا ہے جن کے کھلاڑی سائیکلوں پر سوار ہوکر دلچسپ انداز میں گول کر تے نظر آتے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.