تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

نئی وفاقی کابینہ نئے لیبل میں پرانی دوا ہے،خواجہ سعد رفیق

جنگ نیوز -
لاہور...مسلم لیگ ن نے نئی وفاقی کابینہ کو نئے لیبل میں پرانی دوا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قوم کو درپیش امراض کا علاج نہیں کرسکتی ہے۔لاہور سے جاری مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعدرفیق نے اپنے بیان میں کہا کہ نئی وفاقی کابینہ نئے لیبل میں پرانی دوائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی کابینہ کا حصہ نہ بننے والے مبارکباد کے مستحق ہیں۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ قمر الزمان کائرہ، شاہ محمود قریشی،اور نذر محمد گوندل نے کابینہ سے دور رہ کر دانشمندی کا مظاہرہ کیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.