5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ریمنڈ کو امریکاکے حوالے کیا توحکمرانوں بھی نہیں بچیں گے، منورحسن
جنگ نیوز -
لاہور...امیر جما عت اسلامی سید منو رحسن کا کہنا ہے کہ اگر حکمرانوں نے ریمنڈ ڈیوس کو امریکہ کے حوالے کیا تو پھر وہ خود بھی نہیں بچیں گے اور امریکہ بھی انہیں پناہ نہیں دے سکے گا ۔وہ جامع منصورہ میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔ سید منورحسن نے کہا کہ اگر حکمرانوں نے امریکی دباؤ کے آگے ہتھیار ڈالے تو عوام کا غصہ رنگ دکھائے گا ۔انہوں نے کہا کہ امریکی اہلکار مسلسل صدر اوروزیر اعظم اسے ملاقاتیں کر کے ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں ۔ انکا کہنا تھا کہ آئین کی حکمرانی اور عدلیہ کی بالادستی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے اور کوئی ایسا غیر قانونی قدم نہیں اٹھانے دیں گے جس سے ملکی سلامتی کو خطرہ لاحق ہو۔