تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پی آئی اے ملازمین پر تشدد قابل مذمت ہے،پرویز رشید

جنگ نیوز -
لاہور...پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ کراچی ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے پر امن ملازمین اور مسافروں پر پیپلز پارٹی کے ترنگے کے سائے تلے تشدد نہایت قابل مذمت ہے۔مسلم لیگ ن کے مرکزی میڈیا آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ پاکستان کا آئین ہر طبقے کو پر امن احتجاج کا حق دیتا ہے اور کسی کو طاقت کے بل بوتے پر پر امن احتجاج کے حق سے محروم نہیں رکھا جا سکتا،انہوں نے کہا کہ حکومتی اہلکاروں نے بے گناہ مسافروں کو بھی نہیں بخشا اور انہیں منزل پر پہنچانے کی بجائے ان پر لاٹھیاں برسائی گئیں جو بہت افسوس ناک ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.