تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

وفاقی وزیر داخلہ نے ایچ ایس اوکراچی ایئرپورٹ کو معطل کردیا

جنگ نیوز -
کراچی....وزیرداخلہ رحمان ملک نے ہدایت کی ہے کہ کراچی ائیرپورٹ کی حدود سے پولیس کو ہٹا دیا جائے ، ایس ایچ او کراچی ائرپورٹ کو بھی معطل کر دیا گیا ہے ۔ وزیر داخلہ رحمان ملک نے کراچی ائرپورٹ پر پولیس کی پی آئی اے کے احتجاجی ملازمین پر لاٹھی چارج کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ائرپورٹ کی حدود سے ہٹانے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے پی آئی اے ملازمین پر تشدد کی فوری انکوائری کرانے کا بھی حکم دیا۔ ذرائع کے مطابق تشدد کے واقعے کے بعد ایس ایچ او کراچی ائرپورٹ کو معطل کر دیا گیا ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.