5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ریمنڈ ڈیوس کو رہا کرکے حکومت اپنے بلیک وارنٹ پر دستخط کریگی،لیاقت بلوچ
جنگ نیوز -
لاہور...جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ اگر ڈیوس ریمنڈ کو رہا کیا گیا تو حکومت اپنے بلیک وارنٹ پر دستخط کرے گی۔ انہوں نے یہ بات لاہورمیں ریمنڈ ڈیوس اوراس کے ساتھیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں خطاب کے دوران کہی۔لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بلیک واٹر سرگرم ہے۔ وزارت خارجہ آج تک ثابت نہیں کرسکی کہ ریمنڈ ڈیوس کس قسم کی سفارت کاری پر مامور تھا۔ ۔ ایک سوال پر لیاقت بلوچ نے کا کہ حکومت اے پی سی کے ایجنڈے پر ابھی خود بھی کلیئر نہیں ہے۔ مظاہرے سے جماعت اسلامی کے رہنماؤں امیر العظیم اور فرید پراچہ نے بھی خطاب کیا ۔