5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پاکستان کے عوام مصر کی طرح انقلاب کیلئے تیار ہوجائیں،الطاف حسین
جنگ نیوز -
لندن...ایم کیو ایم کے قائد الطا ف حسین نے حسنی مبارک کی اقتدار سے علیحدگی پرمصری عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک لوٹنے والوں کو جان لینا چاہیئے کہ پاکستان میں بھی عوامی انقلاب ملک کامقدربن چکاہے۔بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ مصرکے انقلابی عوام نے اپنی پرامن جدوجہدکے ذریعے جوتاریخی انقلاب برپا کیاہے وہ نہ صرف دنیائے عرب بلکہ پاکستان سمیت پوری دنیاکے محروم ومظلوم عوام کیلئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتاہے۔انہوں نے کہاکہ دنیاکے ہرانقلابی کو،مصرمیں برپاہونے والایہ پرامن عوامی انقلاب مبارک ہو۔الطاف حسین نے کہاکہ دنیامیں نظام کی تبدیلی کیلئے اٹھنے والی عوام کی آوازکواب طاقت کے ذریعے دبایانہیں جاسکتا، پاکستان پرگزشتہ 63برسوں سے ملک کے غریب عوام کوغلام بناکررکھنے والے ، قرضے لے لیکرہڑپ کرنے اورملک کولوٹ کراپنی جاگیریں اورجائیدادیں بنانے والے جاگیرداروں، وڈیروں، سرداروں اورسرمایہ داروں کو سمجھ لینا چاہیے کہ پاکستان میں بھی عوامی انقلاب ملک کامقدربن چکاہے اوراب اس انقلاب کوآنے سے روکانہیں جاسکتا۔