5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
شاہ محمود قریشی کی جانب سے کابینہ کی تقریب حلف برداری کا بائیکاٹ
جنگ نیوز -
اسلام آباد...بااثر امریکی شہری ریمنڈ ڈیوس وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے لئے وبال جان بن گیا، سخت موقف اختیارکرنے پرانہیں وزارت خارجہ سے ہٹایاگیاہے۔ ذرائع کاکہناہے کہ انہوں نے کوئی اوروزارت لینے کی آفرقبول نہ کی اورتقریب کابھی بائیکاٹ کیا۔ ذمہ دارذرائع نے جیونیوزکوبتایاہے کہ کابینہ کی حلف برداری تقریب سے پہلے وزیراعظم نے شاہ محمودقریشی سے اکیلے میں ملاقات کرکے ایک دوسری وزارت کی پیشکش کی ، تاہم انہوں نے ناصرف کابینہ کاحصہ بننے سے انکارکردیابلکہ تقریب کاہی بائیکاٹ کردیا۔ شاہ محمودقریشی کے قریبی ذرائع کاکہناہے کہ انہوں نے ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پرکئی میٹنگزمیں کھل کراپنی رائے کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ دفترخارجہ قانون کے مطابق پوزیشن لے گا، کسی کوکلین چٹ دی جائے گی نہ ہی قانون کے خلاف مدددی جائے گی۔