5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
خواتین میں چھاتی کے کینسر کی تشخیص کیلئے تھری ڈی میموگرام آلہ متعارف
جنگ نیوز -
نیویارک. . . . .... . خواتین میں چھاتی کے کینسر کی بہتر تشخیص کے لیے تھری ڈی میموگرام آلہ متعارف کرا دیا گیا ہے ۔امریکی محکمہ صحت نے چھاتی کے کینسر کی تشخیص کے لیے’ سیلینا ڈائمنشنز سسٹم ‘ نامی آلے کی منظوری دے دی ہے۔ اس آلے کے ذریعے بریسٹ کینسر کی تشخیص کے لیے سہ جہتی عکس حاصل کیا جاسکے گا جس سے مرض کی جلد اور بہتر تشخیص ممکن ہو سکے گی۔امریکی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جیفری شیرون کے مطابق ڈاکٹر اب اس جدید آلے کو استعمال کرتے ہوئے مرض کی جلد تشخیص اور علاج میں خاطر خواہ کامیابی حاصل کر سکتے ہیں ۔ امریکی نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ کا مشورہ ہے کہ 40 سال سے زائد عمر کی خواتین سال یا دو سال بعد میمو گرام کروائیں تاکہ مرض کی بر وقت تشخیص سے علاج میں آسانی ہو سکے۔