5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کھپرو ، مٹی کا تودہ گرنے سے تین لڑکیاں جاں بحق
جنگ نیوز -
کھپر. .. . .. . . میر پور خاص کی تحصل کھپرو میں کھدائی کے دوران مٹی کا تودہ گرنے سے ایک خاندان کی تین لڑکیاں جاں بحق ہوگئیں ۔پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ اچھرو تھر کے گاؤں ملوک جو تڑ میں پیش آیا جہاں تین لڑکیاں گڑھے سے مٹی نکال رہی تھیں ۔ اس دوران مٹی کا تودہ ُاُن پر آگرا ۔ گاؤں والوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لڑکیوں کو نکالا لیکن اس وقت تک بارہ سالہ سکینہ اور پندرہ سالہ سبھاگی جاں بحق ہوچکی تھیں جبکہ تیرہ سالہ حوراں شدید زخمی تھی ، اسے چھور اسپتال منتقل کیا جارہا تھا لیکن وہ بھی طبی امداد ملنے سے پہلے ہی جاں بحق ہوگئی ۔ تینوں لڑکیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق علاقے میں ناکافی طبی سہولتوں کی وجہ سے تینوں لڑکیوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بغیر سپرد خاک کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے ۔