تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 افراد ہلاک،7 زخمی

جنگ نیوز -
کراچی. . ... .. .کراچی کے علاقے لیاری اور کٹی پہاڑی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک اور 7افراد زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق کٹی پہاڑی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیاسی جماعت کا کارکن 35 سالہ لیاقت ولد عبد المنان ہلاک ہوگیاجبکہ فائرنگ کے نتیجے میں دوکارکناں زخمی بھی ہوئے،جن کی شناخت 25 سالہ شیر عالم اور 35 سالہ محمد یاسر کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے واقعات کو ٹارگٹ کلنگ کا نتیجہ قرار دیا ہے۔رات گئے لیاری کے مختلف علاقوں میں بھی دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور5افراد زخمی ہوگئے۔فائرنگ کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پھیل گئی،جبکہ زخمی ہونے والے پانچوں افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.