تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی:ایام عزا کاالوداعی چپ تعزیہ نشتر پارک سے برآمد

جنگ نیوز -
کراچی. . .. ... .کراچی میں ایام عزا کاالوداعی چپ تعزیہ کا نشتر پارک سے برآمد ہوگا۔جلوس کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔نواسہ رسول ﷺ حضرت امام حسین کی لازوال قربانیوں کی یاد میں اور حضرت امام حسن عسکری  کی شہادت کے موقع پر چپ تعزیہ کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا اورمقررہ راستوں سے ہوتا ہوا موسی لین کے امام بارگاہ نور باغ میں اختتام پزیر ہوگا۔جلوس کے موقع پر ایم اے جناح روڈ پر کنٹینر رکھ کر اطراف کی سٹرکوں کو بند کردیا گیا ہے۔ جلوس کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ نشتر پارک سے برآمد ہونے والے جلوس سے پہلے مجلس میں مصائب آل محمد ﷺ بیان کیے جائیں گے۔جبکہ آج سہ پہررضویہ سوسائٹی سے بھی جلوس برآمد ہوگا اور امام بارگاہ شاہ نجف مارٹن روڈ پہنچے گا۔شہدائے کربلا کی یاد میں عزاداری کاسلسلہ یکم محرم الحرام سے شروع ہوتا اور آٹھ ربیع الاول کو اختتام کو پہنچتا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.