تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کوٹری ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک پردھماکا

جنگ نیوز -
کوٹری…کوٹری ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑادیا گیا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق کوٹری ریلوے اسٹیشن میں ڈاؤن یارڈ پر دھماکہ ہوا جس سے ٹریک کا ایک فٹ حصہ متاثر ہوا ۔واقعے کے بعد پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیمیں جائے وقوع روانہ کردی گئیں ہیں ۔ گزشتہ روز سندھ میں کراچی سے گھوٹکی تک پانچ مقامات پرریلوے ٹریک پردھماکے کیے گئے تھے تاہم ٹریکس کی مرمت کرکے ریلوے ٹریفک بحال کردیاگیاتھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.