5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
میرپورماتھیلو،بے قابوٹرک گھرمیں جاگھسا، خاتون اوردوبچے جاں بحق
جنگ نیوز -
گھوٹکی کے قریب میرپورماتھیلو میں قومی شاہراہ پر ایکسل ٹوٹنے سے ٹرک بے قابو ہوکر قریبی گھر میں گھس گیا جس سے خاتون اور دوبچے جاں بحق ہوگئے۔۔پولیس ذرائع کے مطابق قومی شاہراہ کی ٹوٹ پھوٹ کے باعث ایک ٹرک کا ایکسل ٹوٹ گیا جو بے قابو ہوکر ایک نرسری کے قریب واقع کچے گھر میں گھس گیا۔حادثے کے نتیجے میں گھرمیں موجودایک خاتون اور دوبچے جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال میرپور ماتھیلو منتقل کردیا گیا ہے، تاہم ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔