5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ملک کے بالائی اوربلوچستان کے اکثرعلاقوں میں بارش
جنگ نیوز -
اسلام آباد… ملک کے بالائی اور بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کاسلسلہ جاری ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح سے ضلع سوات میں وقفے وقفے سے بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری ہے ۔ ہنزہ میں بھی برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہونے کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ زیارت میں رات سے شدید برفباری ہورہی ہے اور اب تک ایک فٹ برف پڑ چکی ہے۔ سرگودھا، مانسہرہ،کرک، گلگت اور وادی کوئٹہ میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔