تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

امریکا:قفل ساز نے اپنی دکان کو ناکارہ چابیوں سے سجاکر منفرد بنادیا

جنگ نیوز -
نیویارک…سی ایم ڈی…امریکی شہر نیویارک میں ایک قفل ساز نے اپنی دکا ن کوچابیوں سے سجاکر منفرد بنادیا ہے۔ اس دکان کاشمار نیویارک کی سب سے پرانی چابیوں کی دکان میں کیاجاتاہے جس کی بیرونی دیواروں پر سنہری ،سلوراور بھورے رنگ کی ہزاروں ناکارہ چابیوں کا استعما ل کرتے ہوئے دلکش نقش ونگار بناکر دیدہ زیب بنایا گیاہے۔اس دکان میں آنے والے خریدارناصرف اس دکان کی انوکھی تہذین و آرائش دیکھ کر حیران ہوتے ہیں بلکہ یہ دکان اپنی انفرادیت کے باعث ہر ایک کی توجہ بھی حاصل کر لیتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.