5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
چوہدری نثار کی والدہ کے انتقال پر ن لیگ فرانس کا اظہار تعزیت
جنگ نیوز -
ُٰپیرس…رضا چوہدری/نمائندہ جنگ… پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی راہنمااور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان کی والدہ کی وفات پر پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ن لیگ فرانس کے مرکزی رہنماچوہدری ریاض بہاپا نے چوہدری نثار علی خان سے اظہار تعزیت ،مرحومہ کے بلند درجات، اور پسمانگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔