5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ایشوریا رائے بد ترین اداکارہ قراردے دی گئیں
جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی…بالی وڈ کی حسین اداکارہ اور سابقہ مس ورلڈ ایشوریا رائے سال2010میں تین فلاپ فلمیں دینے کے بعد بدترین اداکارہ قراردے دی گئیں ہیں۔Ghantaنامی اس ایورڈ کی کمیٹی ممبرز نے ایشوریارائے کو ایک سال کے دوران روبوٹ کے علاوہ گذارش،ایکشن ری پلے اور راون جیسی ناکام فلموں کے بعد بدترین اداکارہ کے ایوارڈ کا حقدار ٹھہرایا۔ایشورایا کے علاوہ Pyaar Impossibleکو بدترین فلم،لارا دتہ کو بدترین معاون اداکارہ،ساجد خان کو بد ترین ہدایت کار،پر یانکا چوپڑا اور اودے چوپڑا کوبدترین فلمی جوڑی جبکہ ہمیش ریشمیاں کو بدترین اداکارکے ایوارڈز سے نوازا گیا۔