تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی بات چیت مکمل ہوگئی

جنگ نیوز -
اسلام آباد…پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی بات چیت مکمل ہوگئی،جبکہ پالیسی بات چیت آج سے شروع ہونے کا امکان ہے، جس میں رواں مالی سال کی آخری سہ ماہی میں نئے معاشی اقدامات پر غور کیاجائیگا۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پانچ روزہ تکنیکی بات چیت مکمل ہوگئی ہے۔آئی ایم ایف کے کرسٹوفر اور سیکریٹری بجٹ رانا اسد امین نے اپنے وفد کی سربراہی کی۔ وزارت خزانہ کے حکام نے جیو نیوز کو بتایاکہ آئی ایم ایف کو اصلاح شدہ سیلز ٹیکس لگائے بغیر1604 ار ب کے محصولات اکٹھا ہونے پر تحفظات تھے،تاہم انہیں بریفنگ میں بتایا گیا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو1630 ارب روپے کے محصولات اکھٹے کرنے کیلئے پراعتماد ہے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ دہشت گردی کیخلاف تعاون کے واجبات نہ ملنے سے مالی خسارہ بڑھ رہا ہے۔ اگر یہ واجبات بروقت نہ ملے تو مالی خسارہ5.5 فی صد تک ہوسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.