29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
اسٹاک ایکس چینجز کی ڈی میچولائزیشن رواں سا ل مکمل کرلی جائیگی
جنگ نیوز -
کراچی …اسٹاک مارکیٹوں کی ڈی میچولائزیشن رواں سا ل مکمل کرلی جائے گی ۔سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے چیئرمین محمد علی نے کراچی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تینوں اسٹاک ایکس چینجز کی مشاورت کے بعد اسٹاک مارکیٹس میں فنانسنگ کا نیا نظام متعارف کرایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کمیشن،کموڈٹی ایکس چینجز اور بانڈز مارکیٹ کو فروغ دینے کیلئے کوششیں کررہاہے جس کے مثبت نتائج جلد آنا شروع ہوجائیں گے۔ ایس ای سی پی کے چیئرمین نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ مارجن ٹریڈنگ سسٹم پرانے نظام کی کوئی شکل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مارجن ٹریڈنگ ، مارجن فنانسنگ اور سکیورٹیز لینڈنگ اینڈ باروئنگ مارکیٹ کیلئے اچھی پروڈکٹس ثابت ہونگی۔