29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ورلڈ کپ: بیٹنگ میں اسٹراؤ س ،بولنگ میں آفریدی سرفہرست
جنگ نیوز -
کولمبو…ورلڈ کپ کرکٹ2011 میں کپتانوں نے اپنی ٹیموں کو جتوانے کے لیے سردھڑ کی بازی لگائی ہوئی ہے ، بیٹنگ میں انگلش کپتان اینڈریور اسٹروس سب سے آگے ہیں تو بولنگ میں پاکستانی کپتان شاہد آفریدی کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے،بیٹنگ کے شعبے میں انگلش کپتان اینڈریو اسٹروس رنز بنانے والوں میں ٹاپ پر ہیں،وہ اب تک چار میچز میں ستر کی اوسط سے دو سو اسی رنز اسکور کر چکے ہیں،جس میں ایک سنچری اور ایک نصف سنچری بھی شامل ہے، دوسرے نمبر پر جنوبی افریقا کے اے بی ڈی ویلیئرزہیں، جو دو سنچریز کی مدد سے تین میچوں میں دو سو چھیاسٹھ رنزبنائے چکے ہیں ان کا اوسط فی اننگز ایک سو تینتیس ہے، تیسرا نمبر سری لنکن کپتان کمارا سنگاکارا کا ہے، اُن کے رنز کی تعداد241ہے، چار میچوں میں ان کا اوسط ایک سو بیس ہیں۔بولنگ کی پاکستانی کپتان شاہدآفریدی سب سے آگے ہیں،جو تین میچوں میں اب تک14 بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھا چکے ہیں،کینیا کیخلاف انہوں نے صرف16 رنز کے عوض پانچ شکار کیے، دوسرے نمبر پر جنوبی افریقا کے عمران طاہر ہیں، ان کی وکٹوں کی تعداد گیارہ ہے،ویسٹ انڈین فاسٹ بولر کیمار راؤچ دس وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں، گیند کو دبوچنے یعنی کیچ لینے کے فن کا مظاہرہ سری لنکا کے تلکارتنے دلشن نے خوب کیاہے وہ چار کیچز کے ساتھ ٹاپ فیلڈر ہیں، کینیڈا کے جان ڈیویسن اورپاکستان کے احمد شہزاد3 ،3 کیچز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، وکٹ کیپنگ میں سب سے زیادہ شکار انگلینڈ کے میٹ پرائرکے پاس ہے جو چھ کیچ اور دو اسسٹمپس سمیت 8 کھلاڑیوں کو پویلین پہنچانے کے ذمے دار ہیں۔