29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
بحرین میں حکومت کیخلاف احتجاج، مناما کا پرل اسکوائر مظاہرین کی آماجگاہ
جنگ نیوز -
مناما…بحرین میں حکومت مخالف مظاہروں کاسلسلہ ایک بارپھرزورپکڑرہا ہے۔مظاہروں میں خواتین بھی بڑی تعدادمیں شریک ہورہی ہیں۔ دارالحکومت مناما کا پرل اسکوائر مظاہرین کی آماجگاہ بنا ہواہے ۔اتوارکو ہزاروں حکومت مخالف مظاہرین نے وزیراعظم شیخ خلیفہ بن سلمان الخلیفہ کے دفتر کے سامنے ملک میں سیاسی اصلاحات کے حق میں احتجاج کیا اور حکمراں خاندان کیخلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین ملک میں بادشاہی نظام کے خاتمے اور ایک منتخب حکومت کو اختیارات کی منتقلی کا مطالبہ کر رہے تھے۔