تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

یار محمد رند اور عبدالصمدکیخلاف جعلی ڈگری کے مقدمات درج کرنیکی ہدایت

جنگ نیوز -
اسلام آباد…چیف الیکشن کمشنر نے ارکان بلوچستان اسمبلی یار محمد رند اور عبدالصمد اخونزادہ کیخلاف جعلی ڈگری کیسز میں مقدمات درج کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ ان ارکان کے جعلی ڈگری کیسز کی سماعت الیکشن کمیشن اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی نے کی تھی اور اپنی سفارشات چیف الیکشن کمشنر کو بھجوا دی تھیں۔چیف الیکشن کمشنر نے متعلقہ ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ان ارکان کیخلاف جعلی ڈگری کیسز میں مقدمات درج کئے جائیں۔اس سے قبل بھی20 ارکان کیخلاف کارروائی کے احکامات جاری کئے جاچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.