تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

سیاسی قیادت کے اتحاد کے دہشتگردی سے چھٹکارا ممکن نہیں، امیر ہوتی

جنگ نیوز -
پشاور…خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف ملک کی سیاسی قیادت ایک پلیٹ فارم پر متحد نہ ہوئی تو دہشت گردی کا سد باب مشکل ہوجائیگا اور قوم سیاسی قیادت کو معاف نہیں کریگی۔وزیر اعلیٰ ہاؤس میں پشاور پریس کلب کے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ ہم حالت جنگ میں ہیں اور یہ کسی ایک صوبے یا علاقے کی نہیں بلکہ پاکستان کی بقا اور سلامتی کی جنگ ہے جو تمام سیاسی مفادات پر مقدم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے عزائم کو بے نقاب کرنا حکومت کی اہم کامیابی ہے جس کی وجہ سے آج عوام ان سے نفرت کرتے ہیں۔ حکومت دہشت گردی کی وجوہات کا تدارک کرنے پر توجہ دے رہی ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گلبہار انڈر پاس پر اپریل جبکہ رحمان بابا انڈر پاس پر مئی میں کام شروع کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے پشاور پریس کلب کیلئے تیس لاکھ روپے کی گرانٹ کا بھی اعلان کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.