29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
میٹرک طلبہ کو رول نمبر سلپ نہ ملنے پر قمر زمان کائرہ کی پنجاب حکومت پر تنقید
جنگ نیوز -
اسلام آباد…پیپلزپارٹی کے سیکرٹری اطلاعات قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ میٹرک کے طلبہ کو رول نمبر سلپ نہ ملنا پنجاب حکومت کی اچھی حکمرانی کی بد ترین مثال ہے۔ اسلام آباد سے جاری اپنے ایک بیان میں قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ پنجاب کے حکمرانوں کی اچھی طرز حکمرانی سامنے آ گئی، دانش سکول بنانے کے دعویداروں نے غریب طلبہ کا مستقبل داو پر لگا دیا ہے ، پنجاب میں گڈ گورننس کی مثال بہت شور سنتے تھے پہلو میں دل کا کے مصداق ہے۔