تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کے ایس ای میں اتار چڑھاوٴ،انڈیکس میں25پوائنٹس کی کمی،11974پربند

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . کراچی اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے وار کاروبار کے پہلے روز سرگرمیاں اتار چڑھاؤ کا شکا ررہیں اور انڈیکس بارہ ہزار پوائنٹس کی حد برقرار نہ رکھ سکا۔ پیر کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا۔ ایک موقع پر ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس بارہ ہزار158 پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا مگر متحدہ قومی موومنٹ اور پیپلز پارٹی میں سیاسی درجہ حرارت بڑھنے کی اطلاعات نے مارکیٹ کی سرگرمیوں کو متاثر کیا اور اس کا مثبت رحجان محدود ہوگیا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس25 پوائنٹس کمی کے بعد گیارہ ہزار974پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری حجم11 کروڑ شیئرز رہا۔ آج سب سے زیادہ کام لوٹے پاکستان کے حصص میں ہواجس کی قیمت41 پیسے کمی کے بعد15 روپے57پیسے ہوگئی۔ دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس26 پوائنٹس کمی کے بعد گیارہ ہزار690پوائنٹس پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق مندی کا یہ تسلسل مزید ایک دو روز برقرار رہ سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.