تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ریمنڈ کے سفارتی استثنا کیس میں فریق بننے کیلئے فیضان کے بھائی کی درخواست

جنگ نیوز -
لاہور . . . . . . ریمنڈ ڈیوس کے ہاتھوں قتل ہونیوالے نوجوان فیضان حیدر کے بھائی عمران نے سفارتی استثنا کے کیس میں فریق بننے کیلئے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔عمران حیدر کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ ریمنڈ ڈیوس نے ان کے بھائی فیضان اور اس کے ساتھی کو قتل کیا، اس لئے وہ متاثرہ فریق ہیں۔ انہوں نے ریمنڈ ڈیوس کو سفارتی استثنا دینے کے کیس میں درخواست گزار کا موقف بھی سننے کی استدعا کی۔ لاہور ہائی کورٹ چودہ مارچ کو ریمنڈ ڈیوس کے سفارتی استثنا کے کیسوں کی سماعت کریگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.