29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پی آئی اے کے مسافرطیارے کوانڈونیشیامیں زبردستی اتارلیاگیا
جنگ نیوز -
سولاویسی . . . . . پی آئی اے کے مسافرطیارے کوانڈونیشیامیں زبردستی اتارلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے مسافرطیارے کوانڈونیشیامیں زبردستی اتارلیاگیا ، طیارے کوانڈونیشیاکے صوبے سولاویسی کے شہرماکاسرمیں اتاراگیا ہے،پی آئی اے کے اس طیارے کوانڈونیشیاکی فضائی حدودمیں بلااجازت داخلے پراتاراگیا ۔طیارے کوانڈونیشیا فضائی حدود کی خلاف ورزی پر 2لڑاکاطیاروں نے اتارا ۔مقامی ایئرفورس چیف کے مطابقپی آئی اے کے اس طیارے میں54افرادسوارہیں اورضروری دستاویزات دکھانے پرطیارے کوجانیکی اجازت دی جائے گی۔پی آئی اے ترجمان کے مطابق انڈونیشیامیں پاکستانی سفارتخانے کواطلاع دے دی گئی۔