29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
یونی فکیشن بلاک کے لوگ بچّے تو ق لیگ کے ہی ہیں،اسپیکر پنجاب اسمبلی
جنگ نیوز -
لاہور . . . . . اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ یونی فکیشن بلاک کے لوگ بچّے تو ق لیگ کے ہی ہیں لیکن جب بچے جوان ہو جائیں تو وہ اپنی مرضی سے ادھر ادھر سے کھا پی سکتے ہیں انہیں کوئی روک نہیں سکتا۔وہ انجینئرنگ یونیورسٹی لاہور میں واٹر ریسورسز انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ وہ کسی ملک میں مداخلت نہیں چاہتے لیکن پانی کے معاملے میں جس فورم پر بھی جانا پڑا جائیں گے۔ کالا باغ ڈیم کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کو فائدہ پہنچانے والے منصوبے کو کھٹائی میں ڈال دیا گیا ہے۔ ان سے سوال کیا گیا کہ مسلم لیگ ق کے چودھری پرویز الٰہی نے مرغی کی طرح انڈے سینچے بچے کسی اور طرف چلے گئے، اسپیکر رانا اقبال کا کہنا تھا کہ بچے جوان ہوجائیں تو ان پر ماں کا بھی اختیار نہیں رہتا۔