تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

نااہلی کاریفرنس ملتے ہی لوٹے ن لیگ کی حمایت سے مکرگئے، ق لیگ

جنگ نیوز -
لاہور . . . . . مسلم لیگ ق پنجاب کے پارلیمانی لیڈر چوہدری ظہیر الدین کا کہنا ہے کہ نا اہلی ریفرنس ملتے ہی لوٹے ن لیگ کی حمایت سے مکر گئے۔لاہور سے جاری بیان میں چوہدری ظہیر الدین کا کہنا تھا کہ وفاداریاں بدلنے والے مسلم لیگ ن کے کلوننگ بے بی کی بجائے عوام کے نمائندے بنیں۔ اپنی بے اصولیوں کی وجہ سے قومی سطح پر تنہا ن لیگ سے لوٹے بھی ناطہ جوڑنے سے ڈر گئے ہیں۔ چوہدری ظہیر کا کہنا تھا کہ سائیکل کے نشان پر منتخب ہونے والوں نے جس دن سرکس کے شیر کو اعتماد کا ووٹ دیا تو وہ نااہل ہو جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاداریاں بدلنے والوں نے جس طرح شوکاز نوٹسز کا جواب دیا اسی طرح اچھے بچوں کی طرح اپنی پارٹی میں واپس آ جائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.