29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
اگلا موقع ملے نہ ملے،کھلاڑی آخری میچز کا بھرپور مزالیں، کینین کپتان
جنگ نیوز -
نئی دہلی . . . . . کینیا کے کپتان جمی کماندے چاہتے ہیں کہ ان کے کھلاڑی آخری تین میچوں کا بھرپور مزہ لیں کیونکہ دس ٹیموں تک محدود ورلڈ کپ میں انہیں شاید اگلا موقع نہ ملے،کینیا کے کپتان جمی کماندے کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھی کھلاڑیوں کو گروپ کے آخری تین میچوں میں اپنی صلاحیتوں کے ساتھ بھرپور انصاف کرنا چاہیئے کیونکہ یہ ان کا آخری ورلڈ کپ ٹورنامنٹ بھی ہو سکتا ہے،آئی سی سی نے ورلڈ کپ کو دس ٹیموں تک محدود کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس بات کا امکان یقینی ہے کہ دو ہزار پندرہ میں کینیا اور کینیڈا جیسی ٹیمیں ایونٹ کا حصہ نہیں بن سکیں گی،کماندے کے مطابق ورلڈ کپ کے آخری تینوں میچ بہت زیادہ اہم ہیں،یہ ورلڈ کپ میں کینیا اوردیگر چھوٹی ٹیموں کا آخری چانس ہے کیونکہ ٹورنامنٹ دس ٹیموں تک محدود کیا جا رہا ہے اورظاہر ہے کہ ہم جاتے ہوئے ایک اچھا پیغام دینا چاہتے ہیں،نیوزی لینڈ ،پاکستان اور سری لنکا کے خلاف خراب کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے کماندے کا کہنا ہے کہ وہ اچھی پرفارمنس کے ساتھ خاتمے کے لیئے پر امید ہیں،گذشتہ تینوں میچ بہت زیادہ سخت اور مدمقابل ٹیمیں کافی مضبوط تھیں جن کے خلاف ہم اپنی اہلیت کے ساتھ انصاف نہیں کر سکے،امید ہے کہ کینیڈا کے خلاف اچھا اسکور بنا کر کامیابی کاآغاز کر سکیں گے۔