تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

رکوڈک معاہدے اور قواعد میں نرمی کی منظوری کی دستاویزات طلب

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . سپریم کورٹ نے بلوچستان حکومت کو کل تک رکوڈک معاہدے کی منظوری اور قواعد میں نرمی کی منظوری کی دستاویزات عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سپریم کورٹ میں رکوڈک کیس کی سماعت چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی ۔سماعت کے دوران چیف جسٹس افتخار محمدچودھری نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک خود مختار ریاست ہے اور ایسا نہیں ہوسکتا کہ کوئی آکر کہے کہ اتنے پیسے لے لو اور ملک کے قوانین کو بائی پاس کردو۔چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت کا فوکس کیس کی قانونی حیثیت کو دیکھنا ہے اور عدالت کو اس سے کوئی سروکار نہیں کہ کسی کو کیا ملا، کیا نہیں ۔ ٹی تھیان کمپنی کے وکیل خالد انورنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ معاہدے میں کوئی غیر قانونی اقدام نہیں کیا گیا اور اگر معاہدے کو ختم کیا گیا تو اس سے بیرون دنیا میں درست پیغام نہیں جائے گا۔خالد انور کے دلائل ابھی جاری تھے کہ سماعت کل تک کیلئے ملتوی کر دی گئی ۔#

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.