29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
یونی فکیشن بلاک کے 9 ارکان نے شوکاز نوٹسز کا جواب دیدیا
جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب اسمبلی میں یونی فکیشن بلاک کے نو ارکان نے شوکاز نوٹسز کا جواب دیدیا۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ نوٹس مفروضوں کی بنیاد پر بھیجے گئے ان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں۔یونی فکیشن بلاک کو پنجاب اسمبلی میں ق لیگ کے پارلیمانی لیڈر چودھری ظہیرالدین نے شوکاز نوٹسز بھجوائے تھے۔ یونی فکیشن بلاک کے رہنما ڈاکٹر طاہر علی جاوید نے جیو نیوز کو بتایا کہ انہیں کہا گیا کہ وہ پارٹی چھوڑ کرمسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے ہیں جو سراسر غلط ہے۔ ڈاکٹر طاہر علی جاوید کا کہنا تھا کہ ان کا گروپ مسلم لیگ کی نمائندگی کر رہا ہے اور انہیں اپنا فیصلہ خودکرنے کی آزادی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کابینہ میں شمولیت کی پیش کش موجود ہے اور وہ جب چاہیں اس حق کو استعمال کر سکتے ہیں۔