29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ارکان رابطہ کمیٹی کی منیر بلوچ کے بھائی کی نماز جنازہ میں شرکت
جنگ نیوز -
لاہور…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطا ف حسین کی خصوصی ہدایت پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن افتخار اکبر رندھاوا اورزونل انچارج لاہور سید شاہین گیلانی نے معروف کالم نویس و تجزیہ نگا ر منیر احمد بلوچ کے بھائی برکت علی کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی اور مرحوم کے سوگوار لواحقین سے ملاقات کر کے قائد تحریک الطاف حسین کا تعزیتی پیغام پہنچایا۔ اس موقع پر مرحوم کے بلند درجات اور منیر احمد بلوچ سمیت مرحوم کے تمام سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی دعا کی۔ اس مو قع پر ان کے ہمراہ متحدہ لائرزفورم کے انچارج مبین الدین قاضی ایڈووکیٹ ، میڈیا سیل انچارج فیصل فجاج ڈار، اور لاہور ڈسٹرکٹ کے انچارج میاں طاہر محمود سمیت دیگر ذمہ داران شامل تھے۔دریں اثناء ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے شاہ فیصل سیکٹر یونٹ 108کے کارکن سیّد حسن آصف، سوسائٹی سیکٹر یونٹ 65کے کارکن عادل جبران کے والد بشیر الدین،اورنگی سیکٹر یونٹ 120-123کے کارکنان وسیم رضا ، عامر رضا کے والد امیر رضا،شاہ فیصل سیکٹر یونٹ 105کے کارکن سعید احمد کے والد محمد نعیم ،نیوکراچی سیکٹر یونٹ 141کے کارکن علی شا ہ کے والد ظہیر علی، سرجانی سیکٹر یونٹ 4کے کارکن ارشد سعید کے والد محمد نعیم اور متحدہ آرگنائزنگ کمیٹی بلد یہ سیکٹر یونٹ 2کے جوائنٹ انچارج بابر بھٹی کے والد مشوق نواب کے انتقا ل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سو گوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔(آمین)