29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
طلباکو کوئی شکایت نہیں ، لاہور بورڈ کے چیئر مین کا دعویٰ
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے چیئرمین نے کہاہے کہ بورڈ کے زیر اہتمام ہونیوالے میٹرک کے امتحانات میں انٹرنس کارڈ کی کوئی شکایت نہیں رہی اور تمام امتحانی مراکز میں طلبہ و طالبات کسی شکایت کے بغیرامتحان دے رہے ہیں۔لاہور بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والے میڑک کے امتحانات میں ڈھائی لاکھ سے زائد طلبہ و طالبات حصہ لے رہے ہیں ۔ چیئرمین لاہور بورڈ پروفیسراکرم کاشمیری نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ624امتحانی سینٹرز پرتعینات سپرنٹنڈنٹس کوخصوصی ہدایت کی گئی ہے کہ ایسے امیدوار جن کے ایڈمٹ کارڈ میں کوئی غلطی ہو انہیں پیپر دینے کی اجازت دی جائے جبکہ ان کی درست رول نمبر سلپ بھی ان کے ایڈریس پربھجوا دی جائیگی۔دوسری جانب کنٹرولرامتحانات منظور الحسن نیازی کا کہنا ہے کہ امتحانی عمل کو شفاف بنانے کیلئے200 موبائل انسپکٹرز اور10 اسپیشل اسکواڈ تشکیل دے دیے گئے ہیں۔