29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
رینٹل پاورپلانٹ سے 232میگاواٹ بجلی کی فراہمی رواں ماہ شروع ہوگی
جنگ نیوز -
اسلام آباد… ترکی سے لائے گئے کارکی رینٹل پاورپلانٹ سے مارچ کے آخر تک232میگاواٹ بجلی کی فراہمی شروع ہو جائے گی جب کہ2015تک متبادل توانائی کے منصوبوں سے215میگاواٹ بجلی حاصل ہو گی۔ وزارت پانی و بجلی حکام کے مطابق انچارج وفاقی وزیر پانی و بجلی سید نوید قمر کو ملک میں بجلی کی پیداوار سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔ پرائیویٹ پاور اینڈ انفرا اسٹرکچر بورڈ نے بتایا کہ موجودہ حکومت کے دور میں اب تک نجی شعبے میں1800میگاواٹ کے9منصوبے مکمل کیے گئے جبکہ600میگاواٹ کے3منصوبوں پر کام جاری ہے ۔ انچارج وفاقی وزیر پانی و بجلی سید نوید قمر نے ہدایت کی کہ بجلی کی قیمتوں اور ایندھن کی فراہمی سے متعلق نجی شعبے کے مسائل ترجیہی بنیادوں پر حل کیے جائیں تاکہ ملک میں بجلی کی پیداوار کا عمل تیز ہو سکے ۔