29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پشاور:امریکی شہری ایرن کی درخواست ضمانت منظور
جنگ نیوز -
پشاور…پشاور کی مقامی عدالت نے گرفتار امریکی شہری ایرن مارک ڈی ہیون کی ضمانت منطور کرلی ہے۔ عدالت نے اطلاع کے بغیر ایرن کی پشاور سے نکلنے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔امریکی شہری ایرن مارک ڈی ہیون کو گذشتہ مہینے پشاور کی ایک جدید کالونی سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اس پر ویزے کی معیاد ختم ہونے کے بعد پاکستان میں رکنے کا الزام تھا۔ مقامی عدالت نے مارک کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا۔ مارک نے سیشن عدالت میں ضمانت کے لیے درخواست دائر کی تھی، جسے منظور کرتے ہوئے پیر کو ایڈیشنل سیشن جج الطاف الرحمان نے اسے رہا کرنے کا حکم دیا۔ تاہم اس پر اطلاع دئیے بغیر پشاور چھوڑنے کی پابندی لگائی گئی ہے۔ عدالت نے بیس لاکھ روپے بطور زر ضمانت جمع کرانے کی ہدایت بھی کی۔