29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
برفانی تودہ گرنے سے لواری ٹنل بند،سینکڑوں مسافر پھنس گئے
جنگ نیوز -
چترال …زیارت کے مقام پر برفانی تودے گرنے سے ایک ہزار سے زائد مسافر لواری ٹنل اور زیارت میں کئی فٹ برف میں پھنس کر رہ گئے۔دیر بالا سے لواری ٹنل تک اپروچ روڈ کھولنے کے بعد سینکڑوں گاڑیوں میں مسافر جب زیارت کے قریب پہنچے تو برفانی تودے گرنے سے سڑک بلاک ہوگئی۔ سی این ڈبلیوکی مشینری ناکارہ ہونے کے باعث برف ہٹانے کا کام بند ہوگیا۔ جس کی وجہ سے دیر سے چترال آنے والی سینکڑوں گاڑیاں لواری ٹنل اور چترال سے جانے والی گاڑیاں عشیریت کے مقام پر برف میں پھنسی ہوئی ہیں۔ چترال مسافروں کے مطابق دو کلو میٹر اپروچ ٹنل کھولنے کی صورت میں ٹریفک بحال ہوسکتی ہے لیکن کورین کمپنی والے اپروچ ٹنل کھولنے سے انکار کر رہے ہیں ۔ چترال پولیس کے مطابق شام تک راستہ کھولا نہ جاسکا تو برف میں پھنسے مسافروں کی جانوں کا خطرہ ہے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔