تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

قذافی اقتدار چھوڑنے پر آمادہ ہوگئے، برطانیہ کے اخبار کادعوی

جنگ نیوز -
ٰ لندن… برطانیہ میں موجود ایک اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ لیبیا کے رہنما معمر قذافی اقتدار چھوڑنے پر آمادہ ہوگئے ہیں۔برطانیہ سے شائع ہونے والے ایک اخبارالشرق الاوسط نے اپنی رپور ٹ میں یہ دعویٰ کیا ہے کہ لیبیا کے رہنما نے یہ تجویز پیش کی ہے کہ اگر انہیں ان کیمنتخبکیے ہوئے ملک میں جانے کی اجازت دی جائے تو وہ لیبیا کا اقتدار چھوڑ سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق لیبیا کے رہنما نے مطالبہ کیا ہے کہ مستقبل میں بھی ان کے بارے میں چھان بین نہیں کی جائے گی۔ بن غازی میں موجود اپوزیشن کی نیشنل کونسل نے کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔ تاہم اخبار کا خیال ہے کہ کونسل کی عمومی پالیسی یہ ہے کہ قذافی سے مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.