تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ایف بی آر 165 ارب روپے سے زائدکا ریکارڈ پیش کرے ،پی اے سی

جنگ نیوز -
اسلام آباد… قائم مقام چیئرمین ایف بی آرمحمود عالم نے کہا ہے کہ سات لاکھ بڑے ٹیکس چوروں کے خلاف خصوصی مہم جلد شروع کی جائے گی، مال دارافراد سے اثاثے بنانے کے بعد سے اب تک واجب الادا ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ریاض حسین پیرزادہ کی سربراہی میں ہوا جس میں ایف بی آر کے1994 -95 اور 1997-98 کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔ ایف بی آر حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ مختلف کمپنیز کے ذمے واجب الادا120 ارب روپے واجبات کے معاملات عدالتوں میں ہیں اس لیے ان کی ریکوری بھی نہیں ہو رہی ۔کمیٹی کے چیئرمین ریاض حسین پیرزادہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کراچی میں شادی ہالز سے لاکھوں روپے کما رہی ہے لیکن ایک روپے کا ٹیکس بھی ادا نہیں کیا جاتا ،یہ لوگ زمینداروں پر ٹیکس لگانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔کمیٹی نے ایف بی آر کے 165ارب روپے سے زائد ریکوری ریکارڈ کی عدم دستیابی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایک ماہ میں ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔ ریکارڈ نہ ملنے کی صورت میں ذمہ داروں کے خلاف مقدمات درج کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.