تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

سندھ و پنجاب میں چینی کی ایکس مل قیمت میں1.5 روپے کااضافہ

جنگ نیوز -
کراچی…سندھ اور پنجاب میں چینی کی ایکس مل قیمت میں ڈیڑھ روپے اضافے کے ساتھ بالترتیب61 اور62 روپے فی کلو کی سطح پر آگئی۔پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید کیانی نے جیو نیوز کو بتایا کہ سندھ اور پنجاب میں شگر ملز اوسطاً200 روپے فی من کے حساب سے گنا خرید رہی ہیں اور چینی کی موجودہ قیمت پیداواری لاگت سے کم ہونے کے باعث اس کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔دوسری جانب کراچی ہول سیل مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی61 روپے25 پیسے جبکہ ریٹیل میں65 روپے فی کلو کی سطح میں فروخت کی جا رہی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.