تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

گزشتہ ایک ہفتے کے دوران آٹا کی قیمت میں1 روپیہ اضافے

جنگ نیوز -
کراچی…گزشتہ ایک ہفتے کے دوران آٹا، صارفین کے لیے ایک روپیہ مہنگا ہوگیا ۔ ڈھائی نمبر آٹا33 روپے فی کلو جبکہ اوپن مارکیٹ میں گندم دو ہزار850 روپے فی سو کلو کی سطح پر آگئی ۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق آٹے کی ایکس مل قیمت میں بتدریج اضافہ دیکھا جا رہا ہے اور50 کلو گرام آٹے کی بوری کی ایکس مل قیمت1570 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔فلار ملز ایسوسی ایشن سندھ سرکل کے چیئرمین محمود حسن نے جیو نیوز کو بتایا کہ کراچی میں فلار ملرز کو محکمہ خوراک کی جانب سے گندم فراہم نہیں کی جارہی جس سے آٹے کی رسد متاثر ہورہی ہے جبکہ اندرون سندھ سے خریدی گئی محکمہ خوارک کی گندم فلار ملرز کو2800 روپے فی100 کلو کے حساب سے پڑ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گندم کی فراہمی کے حوالے سے آج صوبائی وزیر خوراک میر نادر مگسی سے ملاقات متوقع ہے۔گندم بروکر ذرائع کے مطابق عدم فراہمی کے باعث اوپن مارکیٹ میں گندم ایک ہفتے کے دوران دوسو روپے اضافے کے ساتھ دو ہزار850 روپے فی سو کلو کی سطح پر آگئی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.