تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لیبیا:اپوزیشن کاقذافی سے اقتدار چھوڑنے تک بات چیت سے انکار

جنگ نیوز -
بن غازی...لیبیا میں اپوزیشن کی قومی عبوری کونسل نے اعلان کیا ہے کہ قذافی کے اقتدار چھوڑنے کے علاوہ کسی معاملے پر بات نہیں ہوسکتی ۔ دوسری جانب عرب لیگ نے بھی لیبیا کو نو فلائی زون قرار دینے کی حمایت کردی ہے ۔ بن غازی میں سابق وزیر اعظمJadallah Azous Al-Talhi کی جانب سے قومی سطح پر مذاکرات کی پیشکش کے بعد عبوری قومی کونسل کے ایک عہدیدار احمد جبریل نے کہا کہ کسی بھی قسم کے مذاکرات صرف قذافی کے اقتدار چھوڑنے کی بنیاد پر ہوں گے ۔ اس کے علاوہ اپوزیشن سے کسی سمجھوتے کی امید نہ رکھی جائے ۔ دوسری جانب قاہرہ کا دورہ کرنے والے فرانسیسی وزیر خارجہ نے پیرس پہنچنے پر بتایا کہ عرب لیگ نے بھی لیبیائی افواج کو باغیوں اور شہریوں پر حملے سے روکنے کیلئے نو فلائی زون قرار دینے کی حمایت کردی ہے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.