29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
شہاب ثاقب پر بیکٹیریا کی زندگی کے آثار مل گئے ،ناسا
جنگ نیوز -
الاباما...امریکی خلائی ادارے ناسا کی نئی تحقیق کے مطابق خلا سے ملنے والے شہاب ثاقب پر بیکٹیریا کی زندگی کے آثار ملے ہیں ،یہ انکشاف الاباما میں ناسا کے مارشل اسپیس فلائٹ سینٹر کے خلا نورد رچرڈ ہوور کی شائع ہونے والی رپورٹ میں کیاگیا ہے،رپورٹ کے مطابق خلا سے ملنے والے شہاب ثاقب کے تین ٹکروں کی اندرونی سطح پرcyanobacteriaبلو گرین الجی کی زندگی کے آثار ملے ہیں ،اگررچرڈ ہوور کی تحقیق درست ثابت ہو گئی تو یہ اس بات کی طرف اشارہ ہوگا کہ زندگی صرف زمین تک ہی محدود نہیں اور برفانی علاقوں میں بھی بیکٹیریا کی نشوونما ممکن ہے۔