تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ماورائے آئین ہونے والی تبدیلی کے حق میں نہیں ، جماعت اسلامی

جنگ نیوز -
کراچی...جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وہ آئین سے ماورا اور محلاتی سازش کے تحت ہونے والی تبدیلی کے حق میں نہیں ، فوج کی مداخلت ملک کے لیے زہر قاتل ثابت ہوگی۔ ادارہ نور حق کراچی میں کارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ حکومت مدت پوری کرے اور عوام اپنے ووٹوں سے حکمرانوں کا احتساب کرکے ان کے مستقبل کا فیصلہ کریں ۔جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ 2008 کے انتخابات اور مفاہمت کی پالیسی ناکام ہوچکی ، مفاہمت کے نام پر کراچی اور ملک کو کرپشن کی آماجگاہ بنایا گیا ، لیا قت بلوچ نے کہا کہ ملک میں انتخابات کو ہاتھ کی چھڑی۔ اور بیلٹ باکس کو جیب کی گھڑی بنایا گیا اسی لیے 65فیصد عوام انتخابات سے خود کو دور رکھتے ہیں۔ لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے جانے کے بعد وزارت خارجہ میں اس قسم کے کاغذات تیار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس سے ریمنڈ ڈیوس کو استثنیٰ ملے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی غلامی سے نجات اور اسلامی انقلاب پاکستان کا مقدر ہے۔مصر، تیونس اور عرب ممالک میں تبدیلی کی لہر مغرب کو پسند نہیں ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.