29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ہول سیل سطح پر گھی کی قیمت میں1 روپے87 پیسے اضافہ
جنگ نیوز -
کراچی...بین الااقوامی مارکیٹ میں خام پام آئل کی قیمتیں ایک ہزار217 ڈالر فی ٹن کی سطح پرآتے ہی،، کراچی ہول سیل مارکیٹ میں گھی کی قیمت ایک روپے87 پیسے اضافے کے ساتھ163 روپے فی کلو ہوگئی۔ کراچی ریٹیل گروسرز گروپ کے جنرل سیکرٹری فرید قریشی کے مطابق ہول سیل سطح پر16 کلو گرام گھی کا کنستر30 روپے اضافے کے ساتھ دو ہزار610 روپے کی سطح پر آگیا جبکہ16 لیٹر کوکنگ آئل کے کنستر کی قیمت20 روپے اضافے کے ساتھ دو ہزار550 روپے ہوگئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت ایک روپے80 پیسے اضافے کے ساتھ ہول سیل سطح پر تقریباً160 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔عوام کا کہنا ہے کہ جب بین الاقوامی سطح پر خام پام آئل کی قیمتوں میں کمی واقع ہوتی ہے تو انہیں اس کا فائدہ نہیں دیا جاتا لیکن جب قیمت بڑھتی ہے تو فوراً اسے جواز بنا کر قیمتوں کا بوجھ ان پر ڈال دیا جاتا ہے۔