تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

مقامی ریفائنریز کی پیداوار میں چھ فیصد کی کمی

جنگ نیوز -
کراچی...جولائی2010 سے فروری2011 کے دوران ملکی ریفائنریز کی پیدوار میں چھ فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ٹاپ لائن سیکورٹیز کی رپورٹ کے مطابق پارکو ریفائنری کی ایک ماہ سے جاری بندش اور پاکستان ریفائنری اور بائیکو پیٹرولیم کو واجبا ت کی وصولی میں درپیش مشکلات کی وجہ سے مقامی ریفائنریز کی مجموعی پیداوار8 ماہ میں6.3 فیصد کمی کے بعد51 لاکھ ٹن کی سطح پر آگئی ہے جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں54 لاکھ ٹن تھی۔ فروری کے مہینے میں ان ریفائنریز کی پیدواری چھ لاکھ73 ہزار ٹن رہی ہے جو گذشتہ مالی سال اسی عرصے کے مقابلے میں20 فیصد زائد ہے۔ مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق ریفائنری مارجن میں اضافے سے ریفائنریز کے منافع پر اچھے اثرات مرتب ہونگے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.