29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ملک میں20سے25 سال تک الیکشن نہیں ہوں گے،پیرپگارا
جنگ نیوز -
کراچی...مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیرپگارانے دعویٰ کیاہے کہ انقلاب کی بات پہلے انہوں نے اور بعد میں الطاف حسین نے کی،پیرپگارا نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک میں20سے25 سال تک الیکشن نہیں ہوں گے۔یہ بات انہوں نے کراچی میں مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما امتیاز شیخ کے گھر پرمیڈیا سے گفتگومیں کہی۔پیرپگاراکا کہنا تھا کہ انہوں نے شاہ محمود قریشی کو وزیراعظم قرارنہیں دیالیکن اگر وہ وزیراعظم بن گئے توانہیں خوشی ہوگی۔پیرپگارانے بتایا کہ فوج منظم ادارہ ہے اس لئے آئندہ20سے25سال کیلئے ڈکٹیٹرشپ بھی منظم ہوگی۔ایم کیوایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان حالیہ کشیدگی پرپیرپگاراکا کہناتھاکہ بلی کے بچے اگرایک ہی ٹوکری میں رہیں گے تو چھلانگیں توماریں گے۔ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھاکہ جب ہم تمام مولویوں کی نماز جنازہ پڑھ لیں گے تو پاکستان دبئی جیسا بن جائے گا۔