29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
شہبازشریف کی انقلابی پالیسیوں سے ہزاروں طلبہ کا سال ضائع ہوگیا، پرویزالٰہی
جنگ نیوز -
لاہور...پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف کی نام نہاد انقلابی پالیسیوں کے نتیجے میں میٹرک کے ہزاروں طلبہ کا سال ضائع ہوگیا ہے۔ لاہورسے جاری بیان میں چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو چاہیے کہ حکم امتناعی ختم ہونے سے پہلے ہی عوام کا پیچھا چھوڑ دیں۔ انہوں نے کہا کہ میٹرک کے ہزاروں طلبہ کو غلط رول نمبر سلپیں دینے ، لڑکوں کی سلیپس پر لڑکیوں اور لڑکیوں کی سلپس پر لڑکوں کی تصاویر چسپاں ہونے سے انکی پالیسیوں کا پول کھل گیا ہے۔